ابنا: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے "ولید جنبلاط" نے بیروت میں ایران کے سفیر "غضنفر رکن آبادی" کے ساتھ ملاقات میں دھشتگردی کے خلاف جدوجہد پر تاکید کی ہے۔ یہ ملاقات بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں انجام پائی۔ اس موقع پر "ولید جنبلاط" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دھشتگردی نے لبنان کے تمام گروہوں کو نشانہ بنایا ہے کہ کہا کہ لبنان میں عنقریب صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس کے لئے لبنان کے تمام گروہوں کے درمیان باہمی رابطوں اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ لبنان کے متحدہ قومی محاذ کے سربراہ نے کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم ملک ہے اور تھران نے علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ۔"جنبلاط" نے بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے بم دہماکےکی شدید مذمت کی۔
.......
/169